کولکاتہ نائٹ رائڈرس سے مقابلے میں سب کی نظریں کالریس بریتھو یٹ پرہوں گی
کولکاتہ9اپریل(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ٹی20ورلڈ کپ فائنل میں تاریخی کارنامہ انجام دینے کے محض ایک ہفتے بعد کالریس بریتھویٹ پھر ایڈن گارڈن پر لوٹیں گے جہاں کل وہ کولکاتہ نائٹ رائڈرس کے خلاف آئی پی ایل کے میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس کے لئے کھیلیں گے۔گزشتہ اتوارکو بریتھویٹ نے انگلینڈ کے خلاف ٹی 20ورلڈ کپ فائنل میں آخری اوور میں بین اسٹوکس پر مسلسل چار چھکے لگائے تھے۔ابھی تک دنیائے کرکٹ میں ان چھکوں کی یادیں تازہ ہے،ایسے میں دہلی ڈیر ڈیولس دعا کریں گے کہ ان کا یہ فارم آئی پی ایل میں بھی قائم رہے۔دوسری طرف گوتم گمبھیر کی قیادت والی کے کے آر کا اپنے گھریلو میدان پر ریکارڈ اچھا رہا ہے۔آئی پی ایل میں اب تک توقعات پر کھرے نہیں اتر سکے ڈیر ڈیولس اپنا مجموعہ درست کرنا چاہیں گے۔دوسری طرف پانچ سال میں ریکارڈتیسرا خطاب جیتنے کی خواہش مندکے کے آر کا ہدف جیت کا تال قائم کرنے کا ہوگا۔ڈیر ڈیولس نے اس بار تقریباََ پوری ٹیم بدل ڈالی ہے جس میں نوجوانوں پر زیادہ انحصار کیا گیا ہے۔
بریتھویٹ کو چار کروڑ 20لاکھ روپے میں خریدا گیا جب وہ اتنا جانا پہچانا نام بھی نہیں تھے لیکن ٹی 20ورلڈ کپ نے انہیں اسٹار بنا دیا۔ڈیر ڈیولس اب’’ منی راجستھان رائلس ‘‘نظرآرہی ہے جس کے مینٹر راہل دراوڑ اور پیڈی اپٹن کوچ ہیں۔ظہیر خان کے طور پر ایسا کپتان ہے جس کا تجربہ کافی کام آئے گا۔ راجستھان رائلس کو مضبوط اکائی بنانے میں اہم کردار ادا کر چکے ان دونوں کے سامنے پہلی چیلنج ڈیر ڈیولس کو فتح کی راہ پر لانے اور مستحکم ٹیم بنانے کا ہوگا۔دراوڑ کی ٹیم میں ان کی انڈر 19ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہ چکے رشبھ پنت، مہی پال لومروراورخلیل احمدہیں۔دراوڑ کے کوچ رہتے ہندوستان کی انڈر 19ٹیم جونیئر ورلڈ کپ فائنل میں پہنچی تھی،ان میں سے صرف پنت کے آخری الیون میں جگہ حاصل کرنے کی امید ہے۔ٹیم کے مالک جی ایم آرا سپورٹس کے ڈائریکٹر ٹی اے شیکھرنے کہاکہ ہمیں نوجوان اور بے خوف کرکٹر چاہیے تھے جن پر ہم کام کر سکیں،ہمارے پاس سنجو سیمسن، کرو نائر، پون نیگی،شریس ایر اور رشبھ پنت ہے،یہ تمام راہل دراوڑ کی رہنمائی میں کھیل چکے ہیں،ہمیں امید ہے کہ نئے کوچنگ عملے اورنوجوان کھلاڑیوں کے آنے سے ڈیر ڈیولس کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ایئر نے ممبئی کے لئے رنجی ٹرافی میں 73.38کے اوسط سے1321رنز بنائے۔گزشتہ سال آئی پی ایل میں بھی اس کا مظاہرہ بہترین رہا۔ان کے علاوہ ڈیر ڈیولس کے پاس شمشون، جے پی ڈومنی، وکٹ کیپر بلے باز کٹون ڈکاک اور بریتھویٹ ہے۔بالنگ میں ظہیر کے ساتھ محمد سمیع، ڈومنی، لیگ اسپنر امت مشرا، نیگی اور عمران طاہر ہوں گے۔کے کے آر کے پاس جاک کیلس کے طور پر نئے کوچ ہیں چونکہ ٹریور بیلس انگلینڈ ٹیم کے ساتھ جڑ چکے ہیں،ایسے میں کیلس کی کوچنگ صلاحیت کا یہ مشکل امتحان ہو گا۔
کے کے آر خیمے نے راحت کی سانس لی جب آئی سی سی نے اس کے اسپنر سنیل نارائن کے بالنگ ایکشن کی منظوری دے دی۔گوتم گمبھیر کی قیادت والی کے کے آر ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔کے کے آر کے پاس گمبھیر اور رابن اتھپا جیسے سلامی بلے باز ہیں لیکن جنوری میں سید مشتاق علی ٹرافی کے بعد سے انہوں نے کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پہلے مہینے میں کے کے آر ٹیم کولکاتہ میں صرف دو گھریلو میچ کھیلے گی،اس کے بعد اسے مسلسل چھ میچ باہر کھیلنے ہیں اور دوسرے مرحلے کیلئے ایڈن گارڈن لوٹے گی۔کے کے آر کی امیدوں کا دارومدار آندرے رسل، شکیب الحسن، منیش پانڈے اور سوریہ کمار یادو پر بھی ہوگا۔
ٹیمیں۔کولکاتہ ہ نائٹ رائیڈرز:گوتم گمبھیر(کپتان)، رابن اتھپا، منیش پانڈے، یوسف پٹھان، پیوش چاؤلہ، کلدیپ یادو،منن شرما،انکت راجپوت، راجاگوپال ستیش، جے دیو انادکٹ، سوریہ کمار یادو، امیش یادو، جان ہیسٹنگز، بریڈ ہاگ ، جاسن ہولڈر، شیلڈن جیکسن، کرس لن، مورنی مورکل، سنیل نارائن، کولن منرو، آندرے رسل، شکیب الحسن۔دہلی ڈیرڈیولس۔ظہیرخان(کپتان)، کونٹن ڈکاک، جے پی ڈومنی، مینک اگروال، شرییس ایر، کالریس بریتھویٹ، کرو نائر، پون نیگی، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہوا سیال، جینت یادو، کرس مورس، سیم بلگس، ناتھن کولٹر نال، عمران طاہر، مہی پال لومور، چاما ملند، امت مشرا، محمد سمیع، شہباز ندیم، خلیل احمد، اکھل ہرویڈکر، پرتیوش سنگھ۔